اردو اور فارسی شاعری سے انتخابات -------- Selections from Urdu and Farsi poetry

عثمان : الزام اسی پر ہے برہنہ بدنی کا

12/17/2014

الزام اسی پر ہے برہنہ بدنی کا
جس شخص نے آغاز کیا بخیہ زَنی کا
 
خورشید نکالوں گا بہ ہر ضربتِ تیشہ
دریا نہیں معیار مری کوہکنی کا
 
توڑوں گا سب اصنامِ غزل کعبۂ فن میں
ورثے میں مجھے اِذن ملا بت شکنی کا
 
اک میں ہی نمایاں ہوں سب آشفتہ سروں میں
سو حکم ہے میرے لئے گردن زدنی کا
 
ایسے میں بھی عثمان سزاوارِ سخن ہے
ہر چند کہ چرچہ ہے دریدہ دہنی کا

کوئی تبصرے نہیں :