اردو اور فارسی شاعری سے انتخابات -------- Selections from Urdu and Farsi poetry

عدم لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
عدم لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

عدم - وہ باتیں تری وہ فسانے ترے

7/19/2012

وہ باتیں تری وہ فسانے ترے
شگفتہ   شگفتہ  بہانے  ترے

بس اک داغِ سجدہ مری کائنات 
جبینیں تری ، آستانے ترے 

بس اک زخمِ نظّارہ، حصّہ مرا 
بہاریں تری ، آشیانے ترے 

فقیروں کا جمگھٹ گھڑی دو گھڑی 
شرابیں تری ، بادہ خانے ترے 

ضمیرِ صدف میں کرن کا مقام 
انوکھے انوکھے ٹھکانے ترے 

بہار و خزاں کم نگاہوں کے وہم 
برے یا بھلے، سب زمانے ترے 

عدم بھی ہے تیرا حکایت کدہ 
کہاں تک گئے ہیں فسانے ترے