کلام
اردو اور فارسی شاعری سے انتخابات -------- Selections from Urdu and Farsi poetry
اگلا صفحہ
آغاز
پچھلا صفحہ
فیض - کتنی آہوں سے کلیجہ تیرا ٹھنڈا ہو گا
12/02/2010
کتنی آہوں سے کلیجہ تیرا ٹھنڈا ہو گا
کتنے آنسو تیرے صحراؤں کو گلنار کریں
ہم تو مجبورِ وفا ہیں مگر اے جانِ جہاں
اپنے عشّاق سے ایسے بھی کوئی کرتا ہے
اے وطن ، میرے وطن
اقبال - آہ کس کی جستجو رکھتی ہے آوارہ تجھے
اقبال
آہ کس کی جستجو رکھتی ہے آوارہ تجھے
راہ تو رہبر بھی تو، منزل بھی تو ، ساحل بھی تو
دیکھ آ کر کوچہء چاکِ گریباں میں کبھی
قیس تو لیلیٰ بھی تو، صحرا بھی تومحمل بھی تو
او بے خبر تو جو ہر آئینہ ایام ہے
تو زمانے میں خدا کا آخری پیغام ہے
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں ( Atom )
BESbswy
BESbswy