اردو اور فارسی شاعری سے انتخابات -------- Selections from Urdu and Farsi poetry

ظہیر لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
ظہیر لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ظہیر کاشمیری - ہمیں خبر ہے کہ ہم ہیں چراغِ آخرِ شب

3/05/2014


یہ کاروبارِ چمن اس نے جب سنبھالا ہے
فضا میں لالہ و گُل کا لہو اچھالا ہے

ہمیں خبر ہے کہ ہم ہیں چراغِ آخرِ شب
ہمارے بعد اندھیرا نہیں اجالا ہے

ہجومِ گُل میں چہکتے ہوئے سمن پوشو!
زمینِ صحنِ چمن آج بھی جوالا ہے

ہمارے عشق سے دردِ جہاں عبارت ہے
ہمارا عشق، ہوس سے بلند و بالا ہے

سنا ہے آج کے دن زندگی شہید ہوئی
اسی خوشی میں تو ہر سمت دیپ مالا ہے

ظہیر ہم کو یہ عہدِ بہار، راس نہیں
ہر ایک پھول کے سینے پہ ایک چھالا ہے


ظہیرکاصمیری - بگولہ رقص میں رہتا ہے، صحرا میں نہیں رہتا

3/12/2013

میں ہوں وحشت میں گم  تیری  دنیا میں نہیں رہتا
بگولہ رقص میں رہتا  ہے ، صحرا میں نہیں رہتا

ظہیر کاشمیری - مجھے شادابی صحنِ چمن سے خوف آتا ہے

2/23/2013



مجھے شادابی صحنِ چمن سے خوف آتا ہے

  
یہی انداز تھے جب لُٹ گئی تھی زندگی اپنی