اردو اور فارسی شاعری سے انتخابات -------- Selections from Urdu and Farsi poetry

منیر لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
منیر لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منیر نیازی ہمیشہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دیر کر دیتا ہوں میں

5/28/2013


ضروری بات کہنی ہو، کوئی وعدہ نبھانا ہو 
اُسے آواز دینی ہو اسے واپس بلانا ہو

مدد کرنی ہو اسکی یار کی ڈھارس بندھانا ہو 
بہت دیرینہ رستوں پر کسی سے ملنے جانا ہو

بدلتے موسموں کی سیر میں دل کو لگانا ہو
 کسی کو یاد رکھنا ہو، کسی کو بھول جانا ہو

کسی کو موت سے پہلے کسی غم سے بچانا ہو
حقیقت اور تھی کچھ اس کو جا کے یہ بتانا ہو 

ہمیشہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دیر کر دیتا ہوں میں

منیر - ایک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو

3/18/2013


ایک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو
میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا

منیر نیازی - اشک رواں کی نہر ہے اور ہم ہیں دوستو

2/20/2010


اشکِ رواں کی نہر ہے اور ہم ہیں دوستو
اس بے وفا کا شہر ہے اور ہم ہیں دوستو


یہ اجنبی سی منزلیں اور رفتگاں کی یاد
تنہائیوں کا زہر ہے اور ہم ہیں دوستو

لائی ہے اب اڑا کے گئے موسموں کی باس
برکھا کی رُت کا قہر ہے اور ہم ہیں دوستو

دل کو ہجومِ نکہتِ مہ سے لہو کیے
راتوں کا پچھلا پہر ہے اور ہم ہیں دوستو

پھرتے ہیں مثلِ موجِ ہوا شہر شہر میں
آوارگی کی لہر ہے اور ہم ہیں دوستو

آنکھوں میں اڑ رہی ہے لُٹی محفلوں کی دھول
عبرت سرائے دہر ہے اور ہم ہیں دوستو