اردو اور فارسی شاعری سے انتخابات -------- Selections from Urdu and Farsi poetry

مہندر لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
مہندر لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

مہندر سنگھ بیدی - واعظ کی جوانی بھی کیا شے ہے خدا رکھے

1/17/2011


واعظ کی جوانی بھی کیا شے ہےخدا رکھے
یہ واقفِ انجام و آغاز نہیں ہوتی

یوں عشرتِ دنیا سے محرومی و ناکامی
اللہ کی لاٹھی میں آواز نہیں ہوتی

ہر چند کہ لکھے کی دوا ہے نہ دعا ہے
ہے پھر بھی مگر جوش جوانی کو بقا ہے

پیری جسے کہتے ہو تم اے زاہدِ خوش فہم
وہ تشنئہ تکمیل گناہوں کی سزا ہے

مہندر سنگھ بیدی - موہوم سی حوروں کی کہانی نہیں آئی


موہوم سی حوروں کی کہانی نہیں آئی
بےکار ہمیں عمر گنوانی نہیں آئی

ہم رند خرابات بڑھاپے میں جواں ہیں
واعظ پہ جوانی میں جوانی نہیں آئی

مہندر سنگھ بیدی - ایام گزشتہ کی نشانی دے دے

1/16/2011


ایام گزشتہ کی نشانی دے دے
کچھ غنچہ و شبنم کی زبانی دے دے

مانا کہ مصیبت ہے جوانی لیکن
اک بار مجھے اور جوانی دے دے