کلام
اردو اور فارسی شاعری سے انتخابات -------- Selections from Urdu and Farsi poetry
اگلا صفحہ
آغاز
پچھلا صفحہ
اقبال - ہے ياد مجھے نکتہ سلمان خوش آہنگ
12/31/2010
ہے ياد مجھے نکتہ سلمان خوش آہنگ
دنيا نہيں مردان جفاکش کے ليے تنگ
چيتے کا جگر چاہيے ، شاہيں کا تجسس
جي سکتے ہيں بے روشني دانش و فرہنگ
کر بلبل و طاؤس کی تقليد سے توبہ
بلبل فقط آواز ہے ، طاؤس فقط رنگ