خوشبوؤں کا اک نگر آباد ہو نا چاہئے
اس نظامِ زر کو اب برباد ہونا چاہئے
ظلم بچے جن رہا ہے کوچہ و بازار میں
دل کو بھی صاحب اولاد ہونا چاہئے
-------------------
لگتا ہے بہت دیر رکے گی میرے گھر میں
اس رات کی آنکھوں میں شناسائی بہت ہے