یہ شاہراہیں اسی واسطے بنی تھیں کیا؟
کہ ان پہ دیس کی جنتا سسک سسک کے مرے
زمیں نے کیا اسی کارن اناج اگلا تھا؟
کہ نسل ِ آدم و حوا بلک بلک کے مرے
ملیں اسی لئے ریشم کے ڈھیر بنتی ہیں؟
کہ دختران وطن تار تار کو ترسیں
چمن کو اس لئے مالی نے خون سے سینچا تھا؟
کہ اس کی اپنی نگاہیں بہار کو ترسیں