اردو اور فارسی شاعری سے انتخابات -------- Selections from Urdu and Farsi poetry

اقبال ـ محراب گل افغان کے افکار (۱)

2/02/2014


(1)

میرے کہستاں! تجھے چھوڑ کے جاؤں کہاں
تیری چٹانوں میں ہے میرے اب و جد کی خاک

روز ازل سے ہے تو منزل شاہین و چرغ
لالہ و گل سے تہی ، نغمۂ بلبل سے پاک

تیرے خم و پیچ میں میری بہشت بریں
خاک تری عنبریں ، آب ترا تاب ناک

باز نہ ہوگا کبھی بندۂ کبک و حمام
حفظ بدن کے لیے روح کو کردوں ہلاک!

اے مرے فقر غیور ! فیصلہ تیرا ہے کیا
خلعت انگریز یا پیرہن چاک چاک!

کوئی تبصرے نہیں :