اردو اور فارسی شاعری سے انتخابات -------- Selections from Urdu and Farsi poetry

فیض - گل ہوئی جاتی ہے افسردہ سلگتی ہوئی شام

10/18/2011

گل  ہوئی  جاتی  ہے  افسردہ  سلگتی   ہوئی   شام
دھل کے نکلے گی ابھی چشمہ مہتاب سے رات 


اور     مشتاق       نگاہوں      کی      سنی      جائیگی 
اُن ہاتھوں سے مس ہونگے یہ ترسے ہوئے ہات 
--------------
اُن کا آنچل ہے کہ رُخسار ہے کہ پیراہن ہے 
کچھ تو ہے جس سے ہوئی جاتی ہے چلمن رنگین 
--------------
جانے اُس زلف کی موہوم گھنی چھاؤں میں 
ٹمٹماتا ہے وہ آویزہ ابھی تک کہ نہیں 
--------------
آج پھر حسنِ دلآراء کی وہی دھج ہوگی 
وہی خوبیدہ سی آنکھیں وہی کاجل کی لکیر 
رنگ رخسار پہ وہ ہلکا سا غازے کا غبار 
صندلی ہاتھ پہ دھندلی سی حنا کی تحریر 
--------------
اپنے افکار کی ،اشعار کی دنیا ہے یہی 
جاںِ مضموں ہے یہی، شاہدِ معنیٰ ہے یہی 
--------------
یہ بھی ہیں، ایسے کئی اور بھی مضموں ہونگے 
لیکن اُس شوخ کے آہستہ سے کھلتے ہوئے ہونٹ 

ہائے!اُس جسم کے کمبخت دل آویز خطوط 
آپ ہی کہیے !کہیں ایسے بھی افسوں ہونگے 
--------------
اپنا موضوعِ سخن اِن کے سوا اور نہیں 
طبعِ شاعر کا وطن اِن کے سوا اور نہیں