موج گل واپس کریں باد صبا واپس کریں
شہریاروں سے کہیں میری نوا واپس کریں
میں نے جو کچھ بھی لکھا حرف غلط ثابت ہوا
میں نے جو کچھ بھی کہا نغمہ سرا واپس کریں
مسندوں پر جادہ شب کے مسافر خوش رہیں
سرفروشوں کی مگر خونیں قبا واپس کریں
آستین کے خنجروں کی تیز دھاروں کے امین
ماوں کے بیٹوں کا خون ناروا واپس کریں
نقد جاں ، نقد شہر ، نقد فغاں
دیکھنا ہے کہ خطیب شہر کیا واپس کریں