میں آپ اپنی تلاش میں ہوں میرا کوئ رھنما نھیں ھے
وہ کیا بتائیں گے راہ مجھکو کہ جن کو اپنا پتا نھیں ھے
یہ انکے مندر یہ انکی مسجد یہ بتکدے اور سجدہ گاھیں
اگر یہ انکے خدا کے گھر ھیں تو ان میں میرا خدا نھیں ھے
شعور سجدہ نھیں ھےمجھکو تم میرےسجدوں کی لاج رکھ لو
یہ سر تیرے آستاں سے پہلے کسی کے آگے جھکا نھیں ھے
عجیب شغل وفا ھے جاری ، خدا کو چھوڑا بنے پجاری
صنم پرستو ں سے کوئ کہدے صنم صنم ہے خدا نھیں ھے