اردو اور فارسی شاعری سے انتخابات -------- Selections from Urdu and Farsi poetry

اقبال
ان تازہ خداؤں میں بڑا سب سے وطن ہے 
جو پیر ہن اس کا ہے وہ مذہب کا کفن ہے
اقوام میں مخلوق خدا بٹتی ہے اس سے 
قومیت اسلام کی جڑکٹتی ہے اس سے 
بازو تیرا تو حید کی قوت سے قوی ہے
اسلام تیرا دیس ہے تومصطفوی ہے
نظارہء دیرینہ زمانے کو دکھادے
اے مصطفوی خاک میں اس بُت کو ملادے

کوئی تبصرے نہیں :